مشرف آرام کریں ،زندگی انجوائے کریں: شجاعت کا مشورہ

مشرف آرام کریں ،زندگی انجوائے کریں: شجاعت کا مشورہ

لندن: ق لیگ سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پی پی ابھی اس قبال نہیں کہ سڑکوں پر نکل سکے ۔بلاول بھٹو عمر سے زیادہ بڑی باتیں کر رہے ہیں ،انہیں اپنی عمر کے حساب سے گفتگو کرنی چاہیے،

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے سابق وزیراعظم  نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہم سب سے زیادہ اہم ہے،ا سے ہر صورت مکمل ہونا چاہیے اگرپلان مکمل ہوجائے تو90 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے،نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں کے دستخط ہیں کوئی بھی اس سے انکاری نہیں ہوسکتا،سیاسی قیادت کو متحد ہوکر فیصلے کرنا چاہئیں۔

چودھری شجاعت نے آصف زردای سے متعلق سوا ل پر ان کا کہنا تھا میرا زرداری سے کوئی رابطہ نہیں اور پرویز مشرف کو میرا مشورہ ہے کہ وہ آرام کریں اور زندگی انجوائے کریں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت کے ناروا رویے پر موقف اختیار کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ سرتاج عزیز کو بھارت نہیں جانا چاہیے تھا،بھارت کی حرکتوں سے اچھی طرح واقف ہیں،کوئی ایجنڈا نہیں تھا میڈیا کوبھی دھکے پڑے اور ذلالت کے سوائے کچھ بھی ہاتھ نہ آیا۔