سلمان خان اور شاہ رخ کی تقریب میں ایک ساتھ انٹری

لیکن درمیان میں ان دونوں میں شدید غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا ہوگئی تھیں

سلمان خان اور شاہ رخ کی تقریب میں ایک ساتھ انٹری

ممبئی: فلم ایوارڈ کی ایک حالیہ تقریب کے موقعے پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز، سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ایک طویل عرصے بعد اسٹیج پر شریک میزبانوں کے طور پر نمودار ہوکر حاضرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔1995ء کی بالی ووڈ فلم ’کرن ارجن‘ میں سگے بھائیوں کا کردار ادا کرنے والے یہ دونوں اداکار ایک لمبے عرصے تک ہم پیالہ ہم نوالہ رہے لیکن درمیان میں ان دونوں میں شدید غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ البتہ پچھلے چند سال سے ان میں فاصلے کم ہورہے تھے اور ان دونوں نے آپس کے اختلافات بھی ختم کرنا شروع کردیئے تھے۔

فلم ایوارڈ کی تقریب میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کا اسٹیج پر شریک میزبانوں کے طور پر نمودار ہونا جہاں حاضرین کےلئے حیرت کا باعث بنا، وہیں ان دونوں نے اپنی سابقہ دشمنی میں غلط فہمیاں بڑھانے والوں کو ان کے نام لئے بغیر مذاق کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا، ’’سلمان خان اور میں بھائی ہیں اور ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ایسا ہی تھا جیسے دو بھائیوں کے درمیان ہوجاتا ہے۔‘‘اس کے علاوہ انہوں نے ماضی میں اپنی آپس کی دوریوں اور غلط فہمیوں کے واقعات پر بھی لطیفے سنائے اور حاضرین کو محظوظ کیا

مصنف کے بارے میں