بھارت میں جنگی بحری جہاز کوحادثہ ، 2 افراد ہلاک ، 14 زخمی

بھارت میں جنگی بحری جہاز کوحادثہ ، 2 افراد ہلاک ، 14 زخمی

ممبئی: بھارت کے جنگی بحری جہاز کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 14زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے آئی این ایس بتوا گائیڈڈ میزائل بردارجنگی بحری جہازکا حادثہ ہواہے.

یسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کاعلاج معالجہ جاری ہے ، بھارتی بحریہ کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈاکنگ سسٹم میں خرابی سامنے آئی ہے۔