سمارٹ فون صارفین کیلئے مائیکروسافٹ ایج براوزر متعارف

سمارٹ فون صارفین کیلئے مائیکروسافٹ ایج براوزر متعارف

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے تمام صارفین کے لیے مائیکروسافٹ ایج براوزر متعارف کرا دیا ۔
اس سے پہلے یہ پرائیویٹ بیٹا ورژن میں تھا۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین پلے سٹور یا ایپ سے سٹور سے اسے مفت ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں۔اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر براوزر کی بھرمار ہے۔ ایسے میں دونوں پلیٹ فارمز پر اس کا کیا مستقبل ہوگا، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ہاں اگر آپ ونڈوز 10 میں مائیکروسافٹ ایج استعمال کرتےہیں اور چاہتے ہیں کہ موبائل پر بھی آپ کی براو¿زنگ ہسٹری، پاس ورڈ، لاگ ان اور اوپن ٹیب sync ہو جائیں تو آپ ضرور مائیکروسافٹ ایج استعمال کریں۔