سی آئی اے کی سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈ کواٹر بنانےکی تجویز

سی آئی اے کی سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈ کواٹر بنانےکی تجویز

واشنگٹن: امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نےکہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل مل کر کام کررہے ہیں ،انہوں نے ساتھ ہی مشورہ بھی دیا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرلیں۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے موقع پر ان کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے باعث دونوں ملکوں میں فاصلے کم ہوئے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کو مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹر قائم کرنا چاہیے، اس صورت میں دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آسکتا ہے۔ ایران خطے میں عدم استحکم پھیلا رہا ہے جس کی وجہ سے امریکا سعودی عرب کو مکمل طور پر ایران کے سامنے کھڑا کیا جائے۔