سوزوکی نے ایک اور 'سستی' ترین گاڑی متعارف کروا دی

سوزوکی نے ایک اور 'سستی' ترین گاڑی متعارف کروا دی

نیو دہلی: جاپانی کمپنی سوزوکی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا نیا ماڈل بھارت میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس گاڑی کا پرانا ورژن پاکستان میں نئی کلٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔ اسپورٹی سیلیریو ایکس اس ماڈل کی پہلی گاڑی ہے جس میں آٹو گیئر شفٹ ٹیکنالوجی بھی کمپنی نے متعارف کرائی ہے اور یہ فیچر اس کے تمام ورژن میں موجود ہوگا۔

سیلیریو ایکس اسپورٹس ایرو ڈائنامک ڈیزائن کے ساتھ ہے جس کے فرنٹ پر ایکس تھیم پر مبنی گرل دی گئی ہے۔ بھارت میں اس گاڑی کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کو پہلے سے زیادہ اسٹائلش اور اسپورٹی ٹچ دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو دلوں میں جگہ بنا سکے۔ اسی طرح یہ گاڑی جدید ترین حفاظتی فیچرز سے لیس ہے اور 998 سی سی کی اس گاڑی میں تھری سلینڈر پٹرول انجن دیا گیا ہے جو کہ 67 ہارس پاور کا ہے۔ اس گاڑی میں فائیو اسپیڈ مینوئل موجود ہیں جبکہ آپشنل اے ایم ٹی یونٹ بھی دیا گیا ہے۔

یہ نئی سیلیریو وی ایکس آئی اور زی ایکس آئی کے ساتھ آٹھ مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔ اس کے وی ایکس آئی ماڈل کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 226 بھارتی روپے (7 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوتی ہے جبکہ مختلف ورژن اور فیچرز کے لحاظ سے یہ 5 لاکھ 42 ہزار بھارتی روپے سے زائد (آٹھ لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک میں فروخت کی جائے گی۔

ممکنہ طور پر یہ پاکستان میں بھی اگلے سال کلٹس کے نئے ماڈل کے طور پر متعارف کرائی جا سکتی ہے تاہم یہاں آنے کے بعد اس کی قیمت کیا ہو گی اس بارے میں کہنا مشکل ہے۔ پاکستان میں جو ماڈل رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا اس کی قیمت ساڑھے بارہ لاکھ روپے سے شروع ہوتی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں