سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مذاق اس لڑکے کا اُڑایا جاتاہے ،مگر اصل میں یہ ہے کون ؟

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مذاق اس لڑکے کا اُڑایا جاتاہے ،مگر اصل میں یہ ہے کون ؟

ممبئی : ایشیائی ممالک  خاص طور پر ( بھارت ، بنگلہ دیش اور پاکستان ) میں اس سوشل میڈیا پر اس لڑکے کو سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنا یا جاتا ہے ۔ اس لڑکے کے تصاویر اکثر سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو تی ہیں ، تاہم اس کی خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ تصاویر کے بعد ایشیائی ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے رنگت کو لے کر کافی تنقید کی جاتی ہے ۔اس کا مذاق بھی اڑایا جاتاہے ،لیکن کم لو گ ہی جانتے ہیں کہ اس کی یہ تصاویر نہ صرف اصلی ہو تی ہیں ۔بلکہ یہ ہے کون َ یہ بھی کم ہی جانتے ہیں ۔،

چلیں ہم بتاتے ہیں یہ لڑکا دراصل ہے کون ؟

اس کا نام اتلی کمار ہے یہ بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کا ہونہار محنتی  ڈائریکٹر ، پروڈیوسر ہے ۔ اس کی محنت کی داد نہ صرف تامل فلم انڈسٹری کے افراد کرتے ہیں بلکہ اس کے دیوانوں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر بھی ہیں ۔ اتلی کمار کی شادی بھی تامل فلموں کی معروف ہیروئن کرشنا پریا سے ہوئی ہے ۔ جو واقعی بہت خوبصورت ہیں ۔ اور یہ ساری تصاویر جن کی وجہ سے ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے دونوں میاں بیوی کی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ اتلی کمار کی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارائوں کے ساتھ تصاویر ہیں ۔ مگر اس میں اصل بات یہ ہے کہ اتلی کمار کی محنت نے اسے اس مقام تک پہنچایا ہے کہ وہ آج تامل فلموں کا کامیاب ڈاائریکٹر ہے 2016 میں اس کی ڈائریکٹ کی گئی فلم نے 250 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کیا ۔ اس کے علاوہ متعدد فلمیں بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں  جن میں روبوٹ اور نہبان شامل ہیں ۔ 

تامل فلموں کے دلدادہ فلموں کے شائقین جو ایکشن ۔ رومانس ، اور حقیقت کے قریب ترین فلمیں دیکھتے ہیں وہ اسی اتلی کمار کی بہترین ڈائریکشن کا نمونہ ہو تی ہیں ۔ تامل فلموں کے کامیاب ترین اداکاراتلی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلموں کا حصہ بننے کو اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتے ہیں ۔ یہ نہیں بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان بھی اسکی صلاحیتوں کے متعرف ہیں ۔

اسلیے سوشل میڈیا صارفین کو بجائےاتلی کمار کا مذاق اڑانے کے اس کی محنت اور اس سے حاصل کی گئی کامیابی کو سراہانا چاہیئے ۔ باقی رنگت کو کسی کی کامیابی سے نہیں جوڑنا چاہیئے ۔