زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد پشاور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات

زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے کے بعد پشاور میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات

پشاور: پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر برقعہ پوش دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر بھر میں ناکوں پر خواتین پولیس اہلکار تعینات کر دی گئیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سجاد خان کے مطابق پولیس ناکوں پر خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ برقعہ پوش دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا گیا۔


سجاد خان کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار علاقہ غیر سے آنے والی خواتین کی شناخت اور چیکنگ کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ پشاور میں اسنیپ چیکنگ میں پہلی بار خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں