میئرلندن کا دورہ بھارت، ممبئی میں فلمی ستاروں کے ساتھ پارٹی

میئرلندن کا دورہ بھارت، ممبئی میں فلمی ستاروں کے ساتھ پارٹی

لندن کے میئر صادق خان اپنے پہلے پاک،بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر 3 دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے۔ جہان انکے اعزاز مین ایک زبردست پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

میئر لندن صادق خان کے لیے ممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ان کے لیے پر تعیش پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں بولی وڈ کے بڑے ستاروں سمیت کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

میئر لندن کے اعزاز میں دی گئی پارٹی کی میزبانی فلم ساز کرن جوہر سمیت دیگر ستاروں نے کی، جب کہ اس میں بگ بی امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، سری دیوی اورسچن ٹنڈولکر سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

میئر لندن نے اپنے 6 روزہ دورے کے پہلے ہی دن نہ صرف پر تعیش پارٹی کو انجوائے کیا، بلکہ انہوں نے ممبئی میں موجود ’مانی بھون‘ گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔


میئر لندن نے اپنے دورے سے متعلق میڈیا، مداحوں اور لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لیا، اور اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے۔صادق خان نے گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا  ۔

صادق خان پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد سمیت صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری شہر کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔