'بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں'

'بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں'

واشنگٹن: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔  کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا جب کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہییں کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کیلئے واحد خود مختارآواز ہے۔

انہوں نے کہا امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان ہو گا اور بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گردی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل اور ان پر تشدد کر رہا ہے۔ کشمیری بھارت سے آزادی کے حصول کیلئے سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس لیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے آگے آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں