نواز شریف 5 روزہ دورے کیلئے لندن روانہ ہو گئے

نواز شریف 5 روزہ دورے کیلئے لندن روانہ ہو گئے

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف 5 روزہ دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ مریم نواز اور بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

وہ لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج اسحاق ڈار کی بھی عیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں