نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے جاری چیکس کی تفصیلات پیش

نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے جاری چیکس کی تفصیلات پیش

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نیب کے گواہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے صاحبزادی مریم نواز اور دیگر افراد کو جاری چیکس کی تفصیلات پیش کر دیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت شروع ہوئی تو نیب کی جانب سے پیش کیے گئے نجی بینک سے تعلق رکھنے والے گواہ ملک طیب نے عدالت میں نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم صفدر اور دیگر افراد کو جاری چیکس کی تفصیلات پیش کیں۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے مریم صفدر کو 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا جب کہ مریم صفدر کو 13 جون 2015 کو 12 ملین اور 15 نومبر 2015 کو 28.8 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں