لاہور، نواز شریف کے پروٹوکول نے شہریوں کو خوار کر دیا

لاہور، نواز شریف کے پروٹوکول نے شہریوں کو خوار کر دیا

لاہور: نواز شریف کے پروٹوکول نے شہریوں کی زندگی دشوار بنا دی۔ وارڈن نے کینال انڈر پاس پر مال روڈ کو چاروں اطراف سے بند کر کے شہریوں کو 20 منٹ تک روکے رکھا۔ مال روڈ پر پولیس اہلکار شہری کو زبردستی روک کر گھسیٹتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار گر گیا اور وارڈن اہلکار اسے گھسیٹتا ہوا لے جا رہا ہے۔

مال روڈ پر صبح سویرے پروٹوکول کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھیں ۔ اس موقع پر عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور کئی شہری تو وارڈنز کی منت سماجت کرتے رہے۔ عوام اور وارڈن کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ پروٹوکول کے ستائے عوام حکمرانوں کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب دفاتر پہنچنے والوں کا بھی بُرا حال ہوتا ہے جبکہ پروٹوکول کی وجہ سے طلبا بھی مشکلات سے دو چار نظر آئے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ خدارا غریب عوام کو وی آئی پی کلچر سے چھٹکارا دلایا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں