پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

پاکستان ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

لاہور: ریلوے لاہور ڈویژن میں گزشتہ ماہ نومبر 2017ء کے دوران مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پروقتافوقتا چھاپے مار کر 2670 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہورڈویژن محمد سفیان سرفرازڈوگرکی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن غلام فرید نے اپنے ایس ٹی ایز( اطراف گروپ) کے ہمراہ ریلوے ڈویژن میں کی گئی اس کارروائی کوکاوش کو نہ صرف ڈی ایس ریلوے لاہور نے سراہا بلکہ ریلوے ہیڈکوارٹر کی طرف سے بھی کارکردگی کو سراہا گیا۔کارروائی کے دوران حراست میں لئے گئے 2670مسافروں سے کرایہ وجرمانہ کی مد میں 31لاکھ 48ہزار 710روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے۔