این ٹی ایس امتحان برقرار رہے گا، سندھ ہائیکورٹ

این ٹی ایس امتحان برقرار رہے گا، سندھ ہائیکورٹ

لاہور: سندھ ہائی کورٹ نے این ٹی ایس سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ وزیر اعلی سندھ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ این ٹی ایس امتحان برقرار رہے گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں ہونے والی گڑ بڑ پر این ٹی ایس کو آئندہ ٹیسٹ لینے سے روک دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تھی۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت میں طلبا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لیک ہونیوالا پیپر واٹس ایپ کے ذریعے سے پھیلا۔

دوسری جانب عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بھی درخواست پر اپنے دلائل مکمل کئے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر این ٹی ایس ٹیسٹ کی منسوخی کے خلاف جاری حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں