شاہ زیب حسن کیخلاف انکوائری میں محمد عرفان طلب

شاہ زیب حسن کیخلاف انکوائری میں محمد عرفان طلب

"سپاٹ فکسنگ" 

لاہور: پی سی بی نے شاہ زیب حسن کی انکوائری میں محمد عرفان کو طلب کر لیا، کیس کی اگلی سماعت آٹھ دسمبر کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس طول پکڑ گیا ہے ۔پی سی بی اور  اسپاٹ فکسنگ  کے الزامات کا شکارکرکٹرزکے درمیان سخت کشمکش چل رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے قانونی مشیر تفصیل رضوی کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے وکلا کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہوا ہے۔تفصل  رضوی نے بتایا  ہے کہ محمد عرفان کو اگلی سماعت میں بلایا گیا ہے۔

دوسری طرف سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نےآج پریس کانفرنس کا علان کیا ہو اہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس کانفرنس میں کیا کہتے ہیں ۔