ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی بااثر اور کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیا

 ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی بااثر اور کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیا

"ٹینس سٹار، سیمونا ہالیپ "۔

رومانیہ :ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی بااثر اور کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیاہے۔ جو پہلی مرتبہ سرفہرست تین سو امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اثر و رسوخ رکھنے والوں کی فہر ست میں ٹینس اسٹار سیمونا نے 460 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ یورپی یونین کمشنر برائے ریجنل پالیسی کیرولینا کریٹو 415 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

سیمونا ہالیپ نے 2017 میں بیس سے بائیس ملین یورو کما کر ٹاپ تین سو امیروں کی فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی جہاں بزنس مین آئیون ٹائریاک مسلسل چوتھے برس بھی ٹاپ پر ہیں۔

واضح رہے سیمونا ہالیپ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی دنیا بھر کے مداحوں میں بہت سراہی جاری ہے۔ اور ان کی خوبصورتی کے دیوانوں کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے ۔