جرمنی ا بھی بھی سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی اہم ترین منزل

 جرمنی ا بھی بھی سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی اہم ترین منزل

یورپ کے اہم ترین ملک نے غیر ملکی باشندوں کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے

برلن:جرمنی ابھی بھی سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی اہم ترین منزل ہے۔جرمنی کے میڈیا کے مطابق اپرپل 2016ءسے ہر ماہ تقریباً پندرہ ہزار افراد پناہ کے لیے جرمنی آتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلوں کے حوالے سے بھی جرمنی یورپی یونین کی دیگر ستائیس رکن ریاستوں سے آگے ہے۔

یورپی دفتر شماریات کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں جرمنی میں تین لاکھ اٹھاون ہزار کے لگ بھگ درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے دیگر ستائیس ممالک میں یہ تعداد تقریباً دو لاکھ تھی۔