'آئندہ چند برسوں میں پاکستان، چین کی بحری تجارت میں مزید اضافہ ہو گا'

 'آئندہ چند برسوں میں پاکستان، چین کی بحری تجارت میں مزید اضافہ ہو گا'

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیلئے پٹرولنگ جہاز سمندر میں اتار دیا گیا۔ پٹرولنگ جہاز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سی پیک پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان، چین کی بحری تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولنگ جہاز کی تیاری سدا رہنے والی پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔ گزشتہ برسوں میں میری ٹائم نے بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں