بیوی کی حاضر دماغی ۔۔۔ایک سڑک کی تصویر دیکھ کر شوہر سے طلاق لے لی

بیوی کی حاضر دماغی ۔۔۔ایک سڑک کی تصویر دیکھ کر شوہر سے طلاق لے لی

ماسکو:روس کی ایک سابقہ ماڈل نے ایک اجنبی خاتون کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک سڑک کی تصویر دیکھ کر شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ روسی سابقہ ماڈل نے کہاہے کہ یہ تصویر جس جگہ سے کھینچی گئی ہے وہ جگہ اس کا بیڈ روم ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی سابقہ ماڈل اگرانووچ نے اپنے شوہر پر بیوفائی کا الزام لگاتے ہوئِے اس سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ صرف اور صرف وہ تصویر ہے جو مبینہ طور پر روسی سابقہ ماڈل کے بیڈ روم سے لی گئی ہے۔ 

سابقہ ماڈل نے اجنبی خاتون کے اکاونٹ میں فوٹو گیلری دیکھنا شروع کی تو اس کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی کیونکہ اس گیلری میں اس کے شوہر کی تصاویر بھی موجود تھیں۔ شوہر سے وضاحت طلب کرنے پر شوہر نے بے وفائی کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ اس نے اپنے دوستوں کی دعوت کی تھی جس میں وہ خاتون بھی موجود تھیں تو یہ تصاویر اسی موقع کی ہیں۔