انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور:  انڈر 19 ورلڈ کپکیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت حسان خان کرینگے۔میگا ایونٹ سے قبل قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچز کھیلے گی۔گزشتہ روزجونیئر ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

حسان خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل نذیر، محمد طحہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، کپتان حسان خان، موسی خان، شاہین شاہ، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی، سلیمان شفقات شامل ہیں۔ ریزو پلیئرز میں محمد جنید، حیدر علی، محمد الیاس، اعظم خان، مختار احمد کو جگہ ملی ہے۔

انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی. پہلا میچ 27 دسمبر، دوسرا 29 جب کہ تیسرا میچ 31 دسمبر کو کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ میں 3 اور 5 جنوری کو میزبان ٹیم کے ساتھ 2 میچز بھی شیڈول کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 13 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوگا۔  قومی جونیئرز کا تربیتی کیمپ 7 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائے گا۔