بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، سرفراز بگٹی

 بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:  وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملے میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.دہشتگردی کی کارروائیوں اور بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل پر حملے کے لئے خود کش بمباروں کو افغانستان میں لانے والے 2 سہولت کاروں کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے. ملزمان کی شناخت محمود اور سلیم سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق چمن سے ہی ہے.دونوں ملزمان نے ناصرف چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کی بلکہ وہ دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث ہیں۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی بلوچ نے آج تک کسی پنجابی کو قتل نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا اور دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں اور بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے. چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے ملزمان کو بھی 50 ہزار روپے کی رقم افغانستان سے ہی ادا کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب برداشت سے باہر ہوچکا ہے سارے افغان مہاجرین کو ہر صورت اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔ ان مہاجرین کی وجہ سے ہمارا اخلاقی، مالی اور سماجی نقصان ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قرنیاں دیں انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلے بھی اس بات کا ببانگِ دہل اعلان کرتا ہے کہ پاکستان کیخلاف افگان سرزمین استعمال ہوتی ہے اور پچھلے ہفتے ذرعی ڈائریکٹوریٹ پر ہونے والے حملے کے بعد بھی ڈی جی آئی ایس آپ نے واضح طور پر کہا کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانسان میں اپنے ساتھیوں کیساتھ رابطے میں تھے ۔