بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر  میں مزید  3 کشمیریوں کو  شہید   کر  دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کیمطابق, قابض فوج نے تازہ کارروائی میں ضلع کلگام میں آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں کو دھماکا خیز مواد سے نقصان پہنچایا اور تینوں نوجوانوں کی لاشیں تباہ شدہ گھر سے برآمد ہوئیں۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ نماز جنازہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

قابض فوج نے احتجاج روکنے کے لیے بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے گولیاں چلائیں اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں