بھارت نے نیپال سے ملحقہ سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی

بھارت نے نیپال سے ملحقہ سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی

نئی دہلی/کھٹمنڈو: بھارت نے ریاست اترپردیش میں نیپال سے ملحقہ 500 کلومیٹر طویل سرحد پر سیکورٹی بڑھا  دی ہے، یہ اقدام نیپال میں کل (جمعرات کو) ہونے والے جنرل اور اسمبلی الیکشن کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی فورس کے کمانڈر کے مطابق اس بات کا فیصلہ دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔بھارتی کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت۔نیپال سرحد تین دن کے لئے مکمل سیل رہیگی جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔ریاست کے لکھم پور کھیری، سدھارتھ نگر، پیلی بھیت،کوشی نگر،باہرائچ، شراواستی اور بلرام پور اضلاع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہیاور سیکورٹی اہلکار 24گھٹنے الرٹ رہیں گے۔

حکام نے پیراملٹری فورس، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو سرحدی علاقے میں سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں