ششی کپور کی موت نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کو مشکل میں ڈال دیا

ششی کپور کی موت نے بھارتی سیاستدان ششی تھرور کو مشکل میں ڈال دیا

نئی دہلی: بالی و وڈ کے ممتاز اداکار ششی کپور گزشہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی موت پر مداحوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا، وہیں بھارتی سیاستدان ششی تھرور کو نام کی مماثلت کی وجہ سے کچھ پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی ٹوئیٹ میں ششی کپور کی وفات کی خبر دیتے ہوئے وہاں غلطی سے کانگریس رہنما اور رکن اسمبلی ششی تھرور کا نام لکھ دیا۔بھارتی چینل کی اس غلط ٹوئیٹ کے بعد ششی تھرور کے دفتر میں تعزیتی کالز کا تانتا بندھ گیا، جس پر ششی تھرور کو وضاحت کرنی پڑی۔ششی تھرور نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کے وفات کی خبر قبل از وقت ہے۔

0a09f811228fc31facd6024cec01ed60

ساتھ ہی ششی نے آنجہانی ششی کپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، 'مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میرا ایک حصہ جدا ہوگیا ہے، ششی کپور ایک عظیم اداکار اور اسمارٹ انسان تھے، ہم دونوں کے ناموں کی مماثلت پر اکثر اوقات لوگ کشمکش کا شکار ہوجاتے تھے'۔انہوں نے ششی کپور کے اہلخانہ اور مداحوں س تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمزید کہا کہ 'میں انہیں مِس کروں گا'۔

65f4e93d96b51c618f48c29219f85cf3