کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو بہترین دوست قرار دیدیا

کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو بہترین دوست قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں گزشتہ کئی دنوں سے اپنے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

cc33d34e158a8fb67edef3cf10393aaa

حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ اور اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں حسیناو¿ں نے ایک جیسے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ساتھ ہی کترینہ نے عالیہ بھٹ کو اپنی بہترین دوست بھی قرار دے دیا۔اس سے قبل بھی دیکھا گیا ہے کہ جو تصاویر کترینہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں وہی عالیہ بھی شیئر کرتی ہیں۔