شام میں سکیورٹی فورسز نے بڑے آپریشن میں 228 دہشت گرد ہلاک کردئیے

شام میں سکیورٹی فورسز نے بڑے آپریشن میں 228 دہشت گرد ہلاک کردئیے

دمشق : شام کے صوبہ دیر الزور میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن میں شدت پسند تنظیم داعش کے228 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کا دیر الزور کے جنوب مشرق میں البوکمال کے اطراف میں گذشتہ 19 دنوں سے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں 228 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر ادلب میں دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں بھی 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ لڑائی تحریرالشام اور جند الملاحم کے درمیان ہوئی ہے جس میں طرفین کے 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔