پیپلز پارٹی ہر اس شخص کی پارٹی ہو جو سر جھکانے کی بجائے سر کٹانے پر یقین رکھتا ہو ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی ہر اس شخص کی پارٹی ہو جو سر جھکانے کی بجائے سر کٹانے پر یقین رکھتا ہو ، بلاول بھٹو

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان کو آئین دیا۔

بتانا چاہتا ہوں نصف صدی کے سفر میں یہ کارواں کن کن صحراؤں سے گزرا۔ سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کےخلاف جدوجہد پرقائدین کوخراج تحسین۔ یہ تیسری نسل ہے جو علم تھامے جدوجہد کے میدان میں سرگرم ہے۔آگ اور خون کے دریا عبور کیے لیکن یہ قافلہ رکا نہیں۔ جب بھی آمریت مسلط کی گئی تب تب پیپلزپارٹی نےعلم بغاوت بلند کیا۔

بھٹو نے پاکستان کو استحکام دیا تو غیر جمہوری قوتوں نے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔ بھٹو شہید نے پاکستانی ریاست کو آئینی اور جمہوری بنیادوں پر قائم کیا۔ جمہوری پاکستان کےخلاف بین الاقوامی اورجمہوری مخالف قوتوں نےسازش کی۔ جب صورتحال نہیں سنبھالی گئی تو اقتدار بھٹو کے حوالے کردیا گیا۔ بھٹودور میں غیر ملکی ترسیلات ملنا شروع ہوئیں۔بھٹو کو پھانسی دیکر آمر ضیاء نے سوچا کہ وہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ۔مگر ایسا نہ ہوا۔بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو نے عوام کے لیے جدوجہد نہیں چھوڑی۔

بی بی شہید 30 سال سیاست میں اور 4 سال اقتدار میں رہیں۔ شہید بی بی نے خواتین کے تحفظ کیلیے بہت اقدامات کیے۔ ایک خاتون دہشت گردوں  کےخلاف لڑتی رہی۔دنیامیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ شہید بی بی آمروں کے خلاف لڑتی رہیں۔ بی بی نے کسانوں کے لیے بلاسود قرضے دیے۔

ضیاالحق نےاسلام کو اپنا اقتدار طول دینے کے لیے استعمال کیا۔ بی بی شہید آئی پی پیز کے ذریعے بجلی لائیں۔انہوں نے کہا کہ دھرتی آپ اور مجھے پکار رہی ہے۔