یمن کی خانہ جنگی کو ایران اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے :امریکہ

یمن کی خانہ جنگی کو ایران اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے :امریکہ


واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ ایرانی نظام یمن کی خانہ جنگی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے ،یمن کے برسر پیکار تمام فر یق خانہ جنگی بند کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کریں ۔


تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ نے یمن کے برسر پیکار تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ خانہ جنگی بند کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کا احیا کریں۔ امریکی عہدیدار نے کہا حوثیوں نے اتوار کو ابوظبی پر جو میزائل داغا تھا اس سے خطے میں جنگ نے نیا اضطراب پیدا کردیا ہے۔ اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ ایرانی نظام یمن کی خانہ جنگی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔