پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر مندی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر مندی کا رجحان رہا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس40000کی نفسیاتی حدسے گر  گیا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب88کروڑروپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت52.40فیصدزائدجبکہ53.71فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 40085پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیا،تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 39892پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس104.40پوائنٹس کمی سے39945.41پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طورپر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب88کروڑ83لاکھ74ہزار995روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب19ارب72کروڑ94لاکھ35ہزار552روپے ہوگئی۔

مجموعی طور پر 14کروڑ73ہزار2ہزار770شیئرزکاکاروبار ہواجو پیر کے مقابلے میں 5کروڑ6لاکھ47ہزار810شیئرززائد ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت542.50روپے اضافے سے11392.50روپے اورخیبرٹوبیکو کے حصص کی قیمت69.45روپے اضافے سے1568.45روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت250.00روپے کمی سے6950.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے1590.00روپے پر بندہوئی۔

منگل کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1 کروڑ78لاکھ59ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے6.55روپے جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ27لاکھ30ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے اضافے سے37.41روپے پر بندہوئی۔

منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس130.80پوائنٹس کمی سے20009.78پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس108.66پوائنٹس کمی سے68340.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس50.95پوائنٹس اضافے سے29246.49پوائنٹس پر بندہوا۔

مصنف کے بارے میں