بریگزٹ پر برطانیہ اور یورپی اتحاد معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

بریگزٹ پر برطانیہ اور یورپی اتحاد معاہدے پر پہنچنے میں ناکام

لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کو اگلے مرحلے تک پہنچانے کے لیے برطانیہ اور یورپی اتحاد کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے ہیں تاہم اسی ہفتے مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے یہ مذاکرات مثبت معاہدے پر منتج ہوں گے۔ برطانیہ اور یورپی اتحاد کے درمیان مذاکرات برطانیہ کی مخلوط حکومت کی کلیدی پارٹی ڈی یو  پی کے آئرلینڈ کے سرحدی معاملات پر رعایت دینے پر انکار کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں تاہم ڈاؤننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ یہ واحد وجہ نزاع نہیں ہے۔

آئرش وزیر اعظم لیوورادکر نے کہا ہے کہ معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن لگتا ہے کہ برطانیہ نے سرحد سے متعلقہ معاملات پر ڈی یو پی کے دباؤ کے بعد اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں