سعودی ولی عہد 2017کی مؤثر شخصیت

سعودی ولی عہد 2017کی مؤثر شخصیت

نیو یارک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عوامی استصواب رائے کے مطابق 2017کی موثر ترین شخصیت کے طور پر منتخب کرلئے گئے۔

امریکی میگزین کے مطابق استصواب رائے میں دنیا بھر کے لوگ شریک ہوئے۔ سب سے زیادہ ووٹ محمد بن سلمان کے حق میں آئے۔33عالمی شخصیات جن میں سیاستدان، سرمایہ کار ، صنعتی دنیا کے شہنشاہ ، فنکار اور اصلاح پسند شامل ہیں، اول رہے۔

امریکی میگزین ٹائم 2017کی موثر ترین عالمی شخصیت کی بابت استصواب رائے کا اہتمام کررہا تھا۔ 4دسمبرکو دنیا بھر سے شرکت کرنے والوں نے حتمی فیصلہ سنادیا۔

شہزاد ہ محمد بن سلمان کو امریکی صدر ٹرمپ، روسی صدر پوٹین اور دنیا کے دیگر رہنماوں سے زیادہ ووٹ ملے۔