محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
photo credit,Pakistan Railway trains facebook acount

لاہور: محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔کرائے میں اضافے کا اطلاق7دسمبر سے ہوگا۔


ذرائع کے مطابق گرین لائن کاکراچی سےاسلام آبادکا کرایہ540روپےاضافے کے بعد 5 ہزار 880 روپے جبکہ قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 170روپے اضافے سے ایک ہزار 820روپے ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس، شالیمار اورشاہ حسین ایکسپریس کےکرایوں میں 12 فیصد، خیبرمیل، عوامی اورعلامہ اقبال ایکسپریس 13 فیصد، تیزگام و سکھر ایکسپریس15 فیصد اور پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔