وزیراعظم کی فیس بُک حکام پر مشتمل وفد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی فیس بُک حکام پر مشتمل وفد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: ملاقات میں فیس بک کے حوالے سے عوام کی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ عمران خان فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں فیس بک کے حوالے سے عوام کی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان میں تجارتی و صحت سے متعلقہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بُک کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت کے امور بھی زیرغور آئے۔

وزیراعظم نے فیس بُک کے حکام سے کہا کہ جعلی خبروں، تشدد، نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے جدید و خودکار میکانزم بنائے جائیں اور معاشروں میں منفی رجحانات کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالے سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ اس موقع پر فیس بُک کے نائب صدر نے اپنی کمپنی کے اقدامات بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔