تبدیلی سرکار کا سیگریٹ پر انوکھا "گناہ ٹیکس "لگانے کا فیصلہ

تبدیلی سرکار کا سیگریٹ پر انوکھا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک ۔۔

لاہور: نئے پاکستان میں انوکھا ٹیکس متعارف ہونے جا رہا ہے،تبدیلی سرکار نے سگریٹ پینے والوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ کرلیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پرخرچ کی جائے گی، حکومت فی سگریٹ پیکٹ پر 5سے 15روپے تک ٹیکس عائدکرنے پر غور کررہی ہے،  گناہ ٹیکس لگنے سے سالانہ اربوں روپے اکٹھا ہونے کا امکان ہے. 

جبکہ دوسری جانب علماء کرام نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا، معروف عالم دین مفتی نعیم کہتے ہیں ،گناہ ٹیکس لگا ناحکومت کا انتہائی احمقانہ اقدام ہو گا۔حکومت کو ٹیکس لگانے کا شوق ہے تو ضرورلگائے،لیکن شریعت کا مذاق ہر گزنہ بنائے،مذہبی اسکالر ابتسام الہیٰ ظہیر نے بھی گناہ ٹیکس کوشریعت کے خلاف قرار دیدیا۔