وزیراعظم عمران خان اور مائیکر وسافٹ کے بانی بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

 وزیراعظم عمران خان اور مائیکر وسافٹ کے بانی بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ ، بل گیٹس آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں نے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دونوں کے درمیان 30 منٹ تک گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے سو دن پورے ہونے پر خطاب کے دوران پاکستانیوں کو مرٖغ بانی کی ترغیب دی تھی ، اور اسکے لیے بہترین مثال بل گیٹس کی دی ۔ بل گیٹس نے مرغبانی کے منصوبے کو افریقی ممالک سمیت متعدد ممالک میں شروع کر وایا اور اس کے خاطرخواہ نتائج بھی  سامنے آئے ہیں ۔ 

اپنے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ بھی کی تھی جس میں بل گیٹس کے منصوبے کا بتایا تھا ،