یورپی خاتون کو دبئی کے ساحل پر تصویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا

یورپی خاتون کو دبئی کے ساحل پر تصویر کھینچنا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ انسٹا گرام ،#سحرقمر

ابو ظہبی : دبئی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر کسی دوسری خاتون کی تصویر اپلوڈ کر نے والی یورپی خاتون کو 150،000 درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی سائبرکرائم عدالت نے یورپی خاتون کو غیر قانونی طور پر کسی دوسری خاتون کی تصویر کو بغیر اجازت سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں 150،000 درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ،حیران کن طور پر یورپی خاتون نے جو تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی اس میں متاثرہ خاتون کو ایک " awareness of volunteering work in cleaning beaches " مہم کے دوران ساحل پر صفائی کرتے دکھایا گیا تھا ۔

یورپی خاتون نے اس تصویر کو اپنی ویب سائٹ پر اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھی اپلوڈ کیا تھاجس کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے دیکھتے ہی ویب سائٹ کی مالک خاتون پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ۔عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا کہناتھا کہ اس کی موکلہ نے ماضی میں رضاکارانہ طور پر کاموں میں متعدد انعامات حاصل کیے ہیں اور متاثرہ خاتون کی تصویر بنانے کا کوئی مقصد نہیں تھا ، جبکہ ملزمہ کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ وہ گھریلو خاتون ہے اور اس کے پاس اتنا بڑا جرمانہ دینے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔اس کے علاوہ جس خاتون کی تصویر اپلوڈ کی ہے اس نے جو کپڑے پہنے تھے وہ اماراتی قانون کے مطابق ہیں ،  ملزمہ کو پندرہ دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کسی بھی مرد یا خاتو ن کی تصویر اس کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا یا کسی بھی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کی سزائیں ہیں  ، اور اس کو سائبر کرائم کے زمرے میں شامل کیا گیاہے ۔اس کے باجود ہر سال سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کسی بھی مر د یا خاتو ن کی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کرنے متعدد کیس سامنے آتے ہیں ۔