سعودی وزارت محنت نے گھریلو ملازمین کے شعبے میں کئی نئے پیشوں کا اضافہ کر دیا

سعودی وزارت محنت نے گھریلو ملازمین کے شعبے میں کئی نئے پیشوں کا اضافہ کر دیا
کیپشن: photo,Ministry of Labor (Ministry of Labor and Social Development - KSA) سعودی وزارت محنت اینڈ سماجی بہبود

سعودی عرب کی وزارت محنت اور سماجی بہبوو( وزارت العمل) نے گھروں میں رکھے جانے والے ملازمین کے شعبے میں تین مزید شعبے کے افراد کو شامل کر لیا ہے ، جو گھریلو ملازمین کے شعبے کے تحت سعودی عرب میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں ،
تفصیلات کے مطابق وزرات عمل نے گھریلو عملے میں تین شعبوں کو شامل کیا ہے ، وزارت عمل کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب گھریلوملازمین کے چار پیشوں کی بجائے ساتھ پیشوں کو شامل کیا گیاہے اور غیر ملکی ان تمام سات پیشوں میں ملازمت اختیار کر سکتے ہیں ۔ شامل کیے جانے والے پیشوں میں طبعی علاج کے ماہر مرد وخواتین ، مختلف زبانوں میں بات چیت کے ماہر اور پرائیویٹ ٹیچر ہیں ، سعودی کفیل اب ان سات پیشیوں میں دوسرے ممالک سے ملازمین درآمد کر سکیں گے ۔
وزارت محنت نے اس سلسلے میں نئے قوانین بھی جاری کردیئے ہیں ، اب سعودی کفیل کو گھریلو ملازمین رکھنے پر پانچ لاکھ ریال بنک گارنٹی کی بجائے صرف ساڑھے تین لاکھ بنک گارنٹی ادا کر نا ہوگی ، غیر ملکی ملازم( امیدوار) کو ملازمت کے لیے کفیل کی طرف سے بھیجا گیا خط پیش کر نا ہوگا۔ جبکہ سعودی کفیل کے لیے ملازمین کو پانچ ہزار ریال ادا کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے ۔
وزرارت محنت و سماجی بہبود نے پہلے ، دوسرے ، تیسرے ، چوتھے اور پانچویں ویزے کے لیے شرائط بھی جاری کر دی ہیں ۔