حکومت کی ایاز صادق کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش

حکومت کی ایاز صادق کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش
کیپشن: شہباز شریف اور خواجہ آصف ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں، نعیم الحق۔۔۔۔فوٹو/ ایاز صادق آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: پی اے سی کی سربراہی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہے تاہم آج حکومت نے ایاز صادق کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی پیشکش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیجانب سے شہباز شریف، خواجہ آصف کو چیئرمین نہ بنانے کے فیصلے سے اپوزیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں کیونکہ دونوں نیب زدہ شخص کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنا سکتے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کا حق ہے اور حکومت 10 سال پرانی روایت توڑنے کی کوشش نہ کرے۔

خیال رہے  گزشتہ دنوں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کیا گیا مگر اجلاس کے بعد حکومت نے اپوزیشن سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے رابطے کی منتظر ہے۔