تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کی ضرورت ہے: چیف جسٹس ثاقب نثار

 تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کی ضرورت ہے: چیف جسٹس ثاقب نثار
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: بڑھتی آبادی پر توجہ دینے کیلئے سپریم کورٹ میں کانفرنس جاری ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کو بہت اہمیت دینا ہوگی اوربڑھتی ہوئی آبادی پر توجہ دینے کا وقت ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہم نے لوگوں میں آگاہی پھیلانی ہے،عملدرآمد کا وقت آگیا ہے۔

 انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں پانی کا مسئلہ مزید شدت اختیار کر جائے گا اور آج پاکستان میں کوئی واٹر مینجمنٹ نہیں ہے۔پاکستان میں ہر سال7 لاکھ بلین گیلن پانی زمین سے نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسائل کم ہوتے جا رہے ہیں اور ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے علم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ جن قوموں نے اپنی بہتری کیلیے علم حاصل کیا  وہ  آج دیکھیں کہاں پر ہیں۔کسی بھی معاشرے کے لیے اہم چیز تعلیم ہے.علم کے ذریعے زندگی کو بہت اچھی طرح گزارا جاسکتا ہے.