وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس کیساتھ ساتھ ملک بھر میں سکیورٹی کی صوتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان سے متعلق امور اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔