پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف
Image Source: File Photo

بہاولپور:جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ، آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے ائیر فورس اور رائل سعودی فورس کی مشترکہ سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، مشق میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور رائل سعودی لینڈ فورس کے دستے نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بری اور فضائی افواج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کے مظاہرے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار اہم اور فیصلہ کن ہوتا ہے، مشق سے اسٹرائیک کور کو بے پناہ صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا اور یہ مشقیں جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔