جج ارشد ملک جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرگئے ، مریم نواز 

Judge Arshad Malik apologized to Nawaz Sharif and eased the burden of conscience, Maryam Nawaz

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم کو جانا ہے اور جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرگئے۔

f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a 159fc31a2f768d68bcfd0f369b6d913d

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ  ، جج ارشد ملک وہاں چلے گئے  جہاں ہم سب کو جانا ہے ، اللہ  نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کرگئے  اور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیے بلیک میل کرکے استعمال کیا ۔

مریم نواز نے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا کہ اللہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے ، یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں ، مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے ، اللہ ظالم کے ساتھ نہیں ، ظالم برباد ہوکررہے گا، یہ اللہ کا نظام ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اورانکشاف کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے ، ڈیڑھ سال میں نواز شریف کو انصاف نا ملنے کا ذمہ دار کون ہے ؟ جس کیس میں نواز شریف کو اشتہا ری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف  پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی ؟