عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،جیل بھیجیں گے:رانا ثناءاللہ

Imran Khan will not be released, will be sent to jail: Rana Sanaullah

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہعمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،جیل بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پھٹ پڑے اور بولے کہ عمران خان کو جیل میں باقی سب سہولیات دی جائیں گی،سوائے ایک چیزکے ،وہ چیز کیا ہوگی اس کا نام رانا ثناءاللہ نے نہیں بتایا۔


سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی ساری جائیدادڈکلیئر کی،ان کے سارے اکائونٹ منجمد ہیں۔


رانا ثنا اللہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شرارتی کورونا جہاں جلسہ ہو وہاں پہنچ جاتا ہے ،13دسمبر کو حکومتی کورونا کا علاج ہوجائے گا۔


یاد رہے کہ رواں ماہ 13 دسمبر کو پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ(پی ڈی ایم ) کا لاہور میں جلسہ ہورہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تمام جلسوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ ملک میں عالمی وبا سے مزید 44افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3ہزار 119 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی۔


نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں موذی مرض کی وجہ سے اموات کی تعداد 8ہزار303 تک جا پہنچی جبکہ متاثرین کی تعداد 4لاکھ 13ہزار 191 ہو گئی ہے۔