سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے 

  سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے 

گجرات: سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات  آف کولیاں شاہ حسین انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی نماز جنازہ کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں کولیاں شاہ حسین نزد ڈنگہ ضلع گجرات میں سپرد خاک کیاگیا.

مرحوم شعبہ قانون سے منسلک تھے ، وہ 16 نومبر 1996 تا 20 فروری 1997 تک نگران وزیراعلیٰ رہے ۔افضل حیات نے قطر میں سفیر کی حیثیت سے بھی  پاکستان کی نمائندگی کی .

مرحوم پیپلز پارٹی کے دور میں وزیرتعلیم  بھی رہے ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ان کے حلقے سے ان کے چھوٹے بھائی میاں اختر حیات رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ہیں.

انہوں نے 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔