جلسوں سے پریشان نہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

جلسوں سے پریشان نہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
جلسوں سے پریشان نہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزشین کے جلسوں کی کوئی پریشانی نہیں اور تحریک انصاف سے بڑے جلسے نہ کسی نے کیے اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے۔ عدالتی احکامات موجود ہیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد صورتحال تشویشنال حد تک پہنچ چکی ہے اور صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو از سر نو فعال کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے وبا سے بچاو کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور جہاں پر غیر قانونی سرگرمیاں ہوں گی وہاں پر کارروائی بھی ضرور کی جائے گی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران وبا کے 540 مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں اور پورے پنجاب میں 1400 سے زائد وینٹی لیٹر موجود ہیں جبکہ اب تک پنجاب میں 99 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صوبے میں وبا سے بچاو کے لئے دو ہزار سے زائد مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 13 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے بڑھ گئی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ صورتحال اس حد تک تشویشناک ہو چکی ہے کہ معاملہ خطرناک صورتحال بھی اختیار کر سکتا ہے جبکہ ہیلتھ کو آج ایک ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے لاہور میں ایکسپو سینٹر کو دوبارہ فعال کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔