بھارت میں مسلمان مردوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر

بھارت میں مسلمان مردوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر
فائل فوٹو

 نئی دہلی ،بھارت میں مسلمان مردوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر کردی گئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست دی گئی ہے کہ بھارت کی تعزیرات ہند دفعہ 494 کو غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ اس قانون کے تحت مسلمان مردوں کو ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت ہے ۔ 

درخواست گذار ایڈووکیٹ وشنوشنکرجین نے درخواست جمع کرائی اور مطالبہ کیا کہ اسلامی پرسنل لا ایکٹ 1937 اور آئی پی سی کی دفعہ 494 مسلم مردوں کو ایک سے زائد شادی کی اجازت دیتا ہے  جو غیر آئینی ہے ۔ 

درخواست گذار کا کہنا تھا کہ ہندو،پارسی اورعیسائی مرد اگر دوسری شادی کرتےہیں تو وہ آئی پی سی کی دفعہ  494 کے تحت قصوروار مانا جاتا ہے اور اس کو سات سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے لیکن مسلمانوں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہے ۔