قومی ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے،وسیم اکرم

قومی ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے،وسیم اکرم
فائل فوٹو

 کراچی، سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم مشکل میں ہے سب کو سپورٹ کرنی چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو اس وقت  تعاون

کی ضرورت ہے ۔ 

وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم پرتنقید سے کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ روانگی سے قبل 14 روز کے لئے قرنطینہ میں رکھنا چاہئے تھا ۔ 

واضع رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ پچھلے 10 روز سے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ میں موجود ہے ۔ قومی ٹیم کے دس ممبران کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ قومی ٹیم کی آئسولیشن کا معاملہ 8 دسمبر کو مکمل ہونا ہے  جس کے بعد وہ کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ شروع کرسکیں گے ۔