بلین ٹری منصوبہ، وزیراعظم کا تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے کا حکم

بلین ٹری منصوبہ، وزیراعظم کا تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے کا حکم
بلین ٹری منصوبہ، وزیراعظم کا تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد: بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر متحرک ہو گئی۔ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر وزیراعظم سے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے مشاورت کی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم کیا جائے۔ حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں تمام صوبوں سے بلین ٹری منصوبے کے تحت کی گئی شجرکاری متسند ڈیٹا طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ بلین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج تصاویر بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا جس کے لئے سپارکو سے بھی رابطہ کیا گیا۔ 

اس بارے میں ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو وزیراعظم کے میرٹ اور شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے اور اس منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلو کو بھی روز اول سے مقدم رکھا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے کے بارے میں شفافیت کا اعتراف کیا ہے اور اس منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تر تفصیلات طلب کر لیں اور سپریم کوررٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے حکومت آگاہ کرے کہ منصوبے پر کتنے فنڈز خرچ ہوئے اور ان کے خرچ ہونے کا جواز بھی ریکارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ کتنے درخت کہاں لگائے گئے ہیں یہ تمام تر تفصیلات تصاویر سمیت فراہم کی جائیں۔