تمام ممالک کو اومی کرون کیلئے تیار رہنا چاہیے: عالمی ادارہ صحت

World, countries, omicron virus, coronavirus, WHO, Pakistan, NCOC

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کو اومی کرون کے لیے تیار رہنا چاہیے ، بھارت 4 اور برطانیہ میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 160 ہو گئی ۔

واضح رہے کہ اومی کرون اب تک دنیا کے 40 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہے ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بھی پہلا مریض سامنے آگیا ہے ۔ اسرائیل میں بھی اومی کرون پھیلنے لگا ہے ، سات افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 27 افراد اومی کرون کے شبہ میں ہسپتال لائے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر اومی کرون سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان نے بھی ملک بھر کے ائیر پورٹس پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی منظوری کے بعد ائیر پورٹ پر ریپڈ سی آرٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کر دیا جائے گا ۔ ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات ، ایران ، عراق سے آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔

یاد رہے کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیے گئے تھے ۔